پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں حیران کن حد تک کمی، حکومت نے بڑا اقدام کر دیا

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراع کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں کمی کا روڈ میپ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے، عوام کیلئے ریلیف کی فراہمی ہمارا بنیادی نصب العین ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کا اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن عوام کیلئےبڑاقدم ہے، ، معیشت کواربوں کانقصان پہنچانےوالےاسمگلرزکی سرکوبی کی جارہی ہے، ناجائزمنافع خوری کی حوصلہ شکنی کی جائے گی اور کریک ڈاؤن سےعوام کومناسب قیمت پراشیاکی فراہمی میں مدد ملے گی۔
وزیراعظم کا سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن عوامی ریلیف کے لئے بڑا قدم ہے۔ قومی معیشت کو اربوں کا نقصان پہنچانے والے سمگلروں کی سرکوبی کی جارہی ہے۔ ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی کی جائے گی جس سے عوام کو مناسب قیمت پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

2/1
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 19, 2020
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ پرکارروائی کا فیصلہ وزیراعظم کےقانون پرعملداری کےعزم کااظہارہے، یہ ملکی معیشت کو اربوں روپے کے نقصان سے بچانے کیلئے عملی قدم ہے، کھانےپینےکی اشیاکی اسمگلنگ ،قیمتوں میں اضافہ عوامی تکالیف کاباعث بنتی ہیں۔
سمگلنگ کی روک تھام کیلئے وسیع پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ وزیراعظم کے قانون پر عمل داری کے پختہ عزم کااظہار ہے۔ یہ ملکی معیشت کو اربوں روپے کے نقصان سے بچانے کیلئے عملی قدم ہے۔ کھانے پینے کی چیزوں کی سمگلنگ قیمتوں میں اضافے اور عوامی تکالیف بڑھانے کا باعث بنتی ہے۔

— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 19, 2020
معاون خصوصی نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی شفاف معیشت کی دشمن اورعوام کااستحصال ہے ، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف اقدامات اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں استحکام لائیں گے، وزیراعظم نےصوبائی حکومتوں سےگندم کی قیمتوں پرتجاویزطلب کی ہیں۔
ذخیرہ اندوزی شفاف معیشت کی دشمن اورعوام کا استحصال ہے جس کی اجازت نہیں دیں گے۔عمران خان کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اقدامات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام لائیں گے۔وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں سے گندم کی قیمتوں میں کمی کے لئے تجاویز طلب کی ہیں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 19, 2020
ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی،گیس پرماضی کے فیصلوں کے بوجھ عوام نےاٹھایا،وزیراعظم نے پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں کمی کا روڈ میپ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے، عوام کیلئے ریلیف کی فراہمی ہمارا بنیادی نصب العین ہے۔
بجلی اور گیس کے حوالے سے ماضی کی حکومتوں کے فیصلوں کے بوجھ پاکستان کے عوام نے اپنی کندھوں پر اٹھائے۔وزیراعظم نے پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں کمی کا روڈ میپ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔عوام کے دکھوں کا مداوا اور ان کیلئے ریلیف کی فراہمی ہمارا بنیادی نصب العین ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 19, 2020

No comments:

Post a Comment